counter easy hit

گھر پہ میک اپ کیسے کریں

اگر آپ دلکش نظر آنا چاہتی ہیں تو صاف ستھرا میک اپ کیجیے۔ آپ عمر کے جس حصے سے بھی گزر رہی ہوں، میک اپ لازمی ہے۔ عمر کے مطابق میک اپ کریں تو خود کو بہتر بھی محسوس کریں گی اور سوبر بھی۔ آج کل میک اپ صرف چہرے کو نمایاں کرنے کے لیے نہیں کیا جاتا بلکہ چہرے کے خدوخال واضح کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔ اس سے اعتماد پیدا ہوتا ہے۔

سب سے پہلےجس طرح ایک تصویر کو بنانے کے لیے ایک صاف ستھرے کینوس کی ضرورت ہوتی ہے بالکل اسی طرح میک اپ سے قبل چہرے کا صاف ستھرا ہونا نہایت ضروری ہوتا ہے۔ اگر چہرے پر پہلے سے میک اپ ہے تو اسے

اچھی طرح صاف کر لیں، صاف ستھرے چہرے پر میک اپ جچتا بھی ہے اور دیرپا بھی ہوتا ہے۔

موئسچرائزر

بازار میں موئسچرائزر اور لوشن کی بھرمار ہے مگر آپ معیار موئسچرائزر کا انتخاب کر لیں۔ موئسچرائزر کا کام چہرے کی جلد کو نرم اور ملائم رکھنا ہوتا ہے۔ انھیں فاؤنڈیشن اور بیس سے قبل لگایا جاتا ہے گویا یہ جلد اور باہر کے گردوغبار کے درمیان ایک دیوار کی طرح کام کرتا ہے۔ فاؤنڈیشن یا بیس لگانے سے پانچ منٹ قبل اسے

لگائیں، اگر یہ زیادہ لگ جائے تو ٹشو پیپر سے صاف کر لیں۔

میک اپ بیس

اسے استعمال کرنے کے لیے اسفنج کی ضرورت ہوتی ہے، جو قدرے گیلا ہو۔ چہرے کے درمیان سے شروع کریں اور باہر کی طرف لگائیں، تھوڑی اور گالوں پر اچھی طرح لگائیں اگر زیادہ لگ جائے تو ٹشو پیپر سے ہلکا کر لیں بہتر ہو گا کہ بیس یا فاؤنڈیشن کو ایک ہاتھ کی ہتھیلی پر رکھ کر دوسرے ہاتھ سے اسفنج کی مدد سے لگائیں۔

کنسیلر

اگر آپ کا چہرہ داغ دھبوں سے پاک ہے تو پھر آپ کو کنسیلر کی ضرورت نہیں ہے۔ اگر داغ دھبے ہیں تو پھر انھیں کنسیلر کی مدد سے چھپانا ضروری ہو جاتا ہے۔ کنسیلر کو آنکھوں کے نیچے موجود سیاہ حلقے کو بھی چھپانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ خود کو غور سے آئینے میں دیکھیں، آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ کنسیلر کی ضرورت کہاں کہاں ہے۔

بلشر

اس کے استعمال سے میک اپ کی فنشنگ آسان ہو جاتی ہے اور حسب منشا شیڈ بھی مل جاتا ہے اس کی مدد سے آپ چہرے کو چھوٹا، بڑا، بیضوی اور لمبوترا ٹچ بھی دے سکتی ہیں برش کی مدد سے اسے لگائیں۔ کنپٹی کے پاس سے شروع کر کے گال کی ہڈی تک لائیں مگر جیسے جیسے ہڈی کی طرف جائیں

شیڈ کو ہلکا کرتی جائیں۔

آئی برو

آئی برو نہ صرف آنکھوں کو ایک فریم عطا کرتا ہے بلکہ آپ کے پورے چہرے کو ایک تاثر بھی بخشتا ہے۔ تھریڈنگ، ٹوئزنگ یا آئی برو پنسل کی مدد سے آپ انھیں نیچرل شیپ دے سکتی ہیں۔ آئی برو کو آئی برو پنسل کی مدد سے درست کر لیں، پہلے چھوٹے اور ہلکے اسٹروک لگائیں تاکہ آؤٹ لائن غلط بن جائے تو اسے

صاف کیا جا سکے۔ آئی برو کے کناروں پر ہاتھ بالکل ہلکا رکھیں۔

 آئی شیڈز

اس کے لیے من پسند شیڈ اور مناسب ایلی کیئر کی ضرورت ہوتی ہے۔ بہتر ہو گا کہ اسفنج ٹپ ایپلی کیئر استعمال کریں۔ اس سے رنگوں کی آمیزش آسان رہتی ہے۔ اس کی مدد سے پہلے ہائی لائٹر استعمال کریں۔ اس کے بعد اس پر اپنا من پسند شیڈ لگائیں۔ آمیزش کرتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ رنگ نہ تو زیادہ گہرے ہوں اور نہ بہت ہلکے۔

آئی پنسل اور لائنر

ان کے استعمال سے آنکھ کی قدرتی بناوٹ واضح ہو جاتی ہے۔ ہمیشہ نرم پنسل استعمال کریں تاکہ جلد پر خراش نہ پڑے اور جو آسانی سے پاؤڈر اور آئی شیڈو لوشن یا کریم میں اچھی طرح مکس ہو جائے۔ اس کی مدد سے پلکوں کے درمیان کے تین چوتھائی حصے کو استعمال میں لائیں اس کے بعد برش کی مدد سے

زائد شیڈز کو صاف کر دیں پنسل لائن گہری ہو جائے تو اسے براؤن شیڈ سے ہلکی کر لیں۔

مسکارا

اس کی مدد سے آنکھیں متوازن ہو جاتی ہیں یہ پلکوں کو موٹا اور گہرا کرتا ہے۔ دراصل یہ آنکھوں کے میک اپ کا فنشنگ ٹچ بھی ہے اسے استعمال کرتے وقت شیشے کے سامنے چہرے کو اس طرح دیکھیں کہ پلکیں واضح طور پر نظر آئیں پہلے اوپر کی طرف سے جڑ سے شروع کر کے کنارے کی طرف آئیں اس دوران پلکوں کو برش کی مدد سے اوپر کی طرف بھی اُٹھائیں۔ اس کے بعد نیچے کی طرف لگائیں اگر آپ کی پلکیں کرل نہیں ہو پاتی ہیں تو آپ مصنوعی کرلر استعمال کر سکتی ہیں۔

ہونٹ

ہونٹوں کو رنگین بنائے بغیر کوئی میک اپ مکمل نہیں ہوتا۔ اس حوالے سے جو بھی شیڈز پسند کریں وہ دیگر شیڈز سے مطابقت رکھتا ہو۔ مثلاً بلشر اور میک اپ کے شیڈز سے ہونٹوں کو سجانے کے لیے آپ کو دو چیزوں کی ضرورت ہے۔ ایک لپ لائنر دوسری لپ اسٹک۔ لپ لائنر کی مدد سے آپ ہونٹوں کو بڑا اچھوتا روپ عطا کر سکتی ہیں۔ پنسل کو اوپر ہونٹ کے درمیان سے دونوں کناروں تک استعمال کرتے ہوئے لگائیں۔ ہاتھ ذرا ہلکا ہے۔ یہی عمل نیچے والے ہونٹ کے ساتھ کریں اس عمل سے فارغ ہو کر لپ اسٹک کا استعمال کریں۔ لپ اسٹک اس انداز سے لگائیں کہ بھرپور ہو۔ اگر کٹے پھٹے نظر آئیں تو لپ برش کی مدد سے اسے برابر کر لیں۔ یہ نہ ہو کہ کہیں گہرا اور کہیں ہلکا نظر آئے۔ اگر آپ انھیں چمک دمک عطا کرنا چاہتی ہیں تو گلوس یا کلیئر شائن کی مدد سے ایسا کر سکتی ہیں۔

لیجیے جناب آپ کے چہرے کا میک اپ مکمل ہو چکا ہے بات صرف مہارت حاصل کرنے کی ہے اور ظاہر ہے کہ یہ ایک دو دن کی محنت سے حاصل نہیں ہوتی، اسے کچھ وقت دینا پڑتا ہے۔