counter easy hit

چیف الیکشن کمشنرسے پھڈا کس طرح عمران خان کو لے ڈوبے گا ، مگر کیسے؟ عمران خان ے ہوش اڑا دینے والاانکشاف

How will Imran Khan get drowned by the Chief Election Commissioner, but how? Imran Khan's astonishing anecdote

لاہور(ویب ڈیسک) سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سے پھڈا ہے، اگر سسٹم کو کچھ ہوا توالیکشن ہی نہیں ہوسکتا، عمران خان کو معاملات کو فوری سمجھنا چاہیے، عمرا ن خان کی جماعت اور ان کو نقصان پہنچ رہا ہے،معیشت ڈوب رہی ہے،قانون سازی رک گئی ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ زرداری اورفریال تالپور کو چھوڑ دیں ایک دم پاکستان کھپے کا نعرہ لگ جائے گا۔معیشت ڈوب رہی ہے، قانون سازی رک گئی ہے، لیکن ان کو اپنی پڑی ہوئی ہے۔ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ عمران خان نے ایک سے جان چھڑائی ہے، کراچی کا دورہ منسوخ کردیا، مودی کیخلاف بہت بڑا احتجاج ہونے جا رہا ہے۔ پوری قوم کشمیر ایشو پر اکٹھی ہے لیکن یہ بیچ میں آکر رولا ڈال دیتے ہیں۔یاسی جماعتوں کو بیٹھائے گا کون؟ انہوں نے کہا کہ جب سانحہ اے پی ایس ہوا تو فوج نے سب کو بٹھا دیا، دھرنا بھی ختم ہوگیا۔نائن الیون کے بعد جب حالات خراب ہوئے تو مشرف نے سب کر بٹھا دیا۔ لیکن کشمیر کے ایشو پر جب ساری قوم متحد ہے۔آج کشمیر میں بڑے نعرے لگے ہیں۔لیکن سیاسی جماعتیں درمیان میں آکر اپنا رولا ڈال دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک کو اگر پکڑ لیا تو عمران خان کیا کریں گے؟ انہوں نے کہا کہ آج سے دس پندرہ سال قبل کہا جاتا تھا کہ عدالتیں ایسی ہوں گی، چیف الیکشن کمشنر کے ساتھ الگ پھڈا چل رہا ہے، اگر یہ سسٹم ختم ہوجاتا ہے، توالیکشن ہی نہیں ہوسکتا، لہذا عمران خان کو معاملات کو فوری سمجھنا چاہیے۔سینئر تجزیہ کارحسن نثار نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک ذہین بچہ امتحان میں تیاری کے بغیر بیٹھے گا تو اس سے کس طرح کے رزلٹ کی توقع رکھیں گے؟ چند مہینے پہلے میں پھٹ بھی پڑا تھا۔ لیکن پھر میں نے سوچا کہ ابھی قبل ازوقت احتجاج کیا ہے۔میں حیران ہوکر دیکھتا ہوں۔آج کی تاریخ تک مجھے ایک بھی ایساکام محسوس نہیں ہوا کہ انہوں نے کسی کام پر ہاتھ ڈالاہو۔بزدار کو میں کب جانتا ہوں؟ حیرت ہوئی مجھے شہبازگل کی بات پر کہ وہ کہتا جس کو عثمان بزدار کی شکل پسند نہیں وہ پارٹی چھوڑ دے، کیوں بھئی؟ پارٹی تم لوگوں کی کوئی ذاتی ملکیت ہے؟تمہارے بابا کی دکان ہے، تمہاری جاگیر ہے؟پنجاب تو سب کا ہے۔اعتراض کرنا تو سب کا حق ہے۔حسن نثار نے کہا کہ میں نے ان سے کہا کہ سول سروس میں جوآیا ہے وہ کسی کا بندہ نہیں ہے،وہ ضرورت کا بندہ ہے۔ آپ ہر بیوروکریٹ پر ٹھپہ لگا رہے ہوکہ یہ ن لیگ یا فلاں پارٹی کا ہے۔ کیونکہ بیوروکریٹ کی کوئی پارٹی نہیں ہوتی۔ایک جاہل کے سپرد ٹیوٹا کردی ہے۔ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے رویے اپنی جگہ لیکن انہوں نے کیا کیا ہے؟

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website