کراچی)مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور سرد رہے گا جبکہ مختلف علاقوں میں صبح صبح کے وقت کہر چھائے رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب35فیصد ہے، شمال مغربی علاقوں سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کم سے کم درجہ حرارت 18.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ملک کے بالائی علاقوں میں صبح کے وقت کہر کی موجودگی کی وجہ سے حدِنگاہ 4 کلومیٹر ہے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔