بھکر (یس ڈیسک) بھکر میں مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے رشید اکبر نوانی پر نامعلوم افراد نے قاتلانہ حملہ کیا، تاہم وہ محفوظ رہے۔پولیس کے مطابق مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے رشید اکبر نوانی پر پیالہ چوک کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی۔
واقعے میں رشید اکبر نوانی معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ملزمان کی گرفتاری کیلیے ضلع بھر کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔
رشید اکبر نوانی کی رہائش گاہ پر اس سے پہلے 2003میں بھی خودکش حملہ کیا گیا تھا جس میں رشید اکبر نوانی زخمی جبکہ وہاں موجود 30افراد دھماکے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔