counter easy hit

کوئٹہ کے نواحی علاقے سورینج سے کان کنوں سمیت 7 افراد اغوا

Quetta

Quetta

کوئٹہ (یس ڈیسک) کوئٹہ کے نواحی علاقے سورینج سے کوئلہ کان سے عملے کے ارکان اور کان کنوں سمیت سات افراد کو اغواء کر لیا گیا۔

چیف مائنز انسپکٹر بلوچستان افتخار احمد کے مطابق اغواء کا واقعہ پاکستان منرل ڈیویلپمنٹ کارپوریشن کی کان میں پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے کوئلہ کان سے عملے کے ارکان اور کان کنوں سمیت سات افراد کو اغواء کر لیا۔

مسلح افراد نے اغواء کے بعد جنریٹر کوبھی آگ لگا دی۔ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ کول مائنز لیبر فیڈریشن کے صدر بخت نواب نے سورینج سے پی ایم ڈی سی کان کے عملے اور کان کنوں کے اغواء کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔