کھاریاں(نیئر صدیقی سے) ڈنگہ روڈ سے تجاوزات کے خاتمہ کیلئے گرینڈ آپریشن آج ہو گا۔ اے سی کھاریاں میاں اقبال مظہر کے مطابق عرصہ دراز سے ڈنگہ روڈ پر تجاوزات کی شکایات موصول ہو رہی ہیں اور بار بار نوٹس دینے کے باوجود تجاوزات مافیا اپنی حرکتوں سے باز نہیں آ رہا۔ آپریشن جی ٹی روڈ کھاریاں پر ڈنگہ چوک سے شروع ہو گا اور26کلومیٹر دور ڈنگہ شہرتک راستہ روکنے والی تمام تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا۔