پیرس( نمائندہ خصوصی) پاکستان فرانس ایسوسی ایشن کے صدر محمد نوید پکھو وال اور دیگر نے محمد افراسیاب کی رہائشگاہ پر محمد معظم کی عیادت کے بعد یس اردو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک فرانس ایسوسی ایشن کے ڈنر میں آنے والے معزز مہمانوں صاجزادہ عتیق اور معروف ثنا خوان محمد معظم ساہی پر حملہ ایسوسی ایشن پر حملہ تصور کیا گیا ہے ۔ اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ ایسوسی ایشن کے تمام عہدیداران مشترکہ طور پر پاکستانی کمیونٹی سے اس واقعے پر دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور یہ عہد کرتے ہیں کہ افسوسناک واقعے کے ذمہ داروں کو جلد بے نقاب کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔
اس موقع پر صدر پاک فرانس ایسوسی ایشن چوہدری نوید پکھووال کے ہمراہ وائس چیئرمین مسلم لیگ ن فرانس چوہدری مزمل حسین، مسلم لیگ ن(یوتھ ونگ)فرانس کے چیف کوآرڈینیٹر راحیل بٹ، تحریک انصاف کے ملک انصر اور دیگر سیاسی وسماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے حملے باعث تشویش ہیں۔ کمیونٹی کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے شرپسند عناصر کو بے نقاب کرنا انتہائی اہم ہے ۔چوہدری نوید پکھووال نے تمام حاضرین کو یقین دلایا کہ اس کیلے جلد لائحہ عمل تیار کرلیا جائیگا۔