7مسلم ممالک اور پناہ گزینوں پر پابندی کے خلاف نیو یارک جان ایف کینیڈی ائیر پورٹ کے باہر کئی گھنٹوں سےسیکڑوں افراد کا احتجاج جاری ہے۔مظاہرہ کرنے والوں میں نیویارک ٹیکسی ورکرز الائنس اورامریکن فیڈریشن آف ٹیچرز کے ملازمین بھی شامل ہیں ۔مظاہرین نے ہاتھوں میں سائن بورڈز اٹھارکھے ہیں جن پر درج ہے “تارکین وطن کو یہاں خوش آمدید کہتے ہیں، انہیں آنے دیا جائے، کوئی نفرت نہیں ، کوئی خوف نہیں۔”