counter easy hit

فلپ ہیوز کی موت کو حادثہ قرار دے دیا گیا

Hughes's death declared accident

Hughes’s death declared accident

آسٹریلوی بلے باز کی موت کے حوالے سے تحقیقات مکمل ہو گئیں ، کمیشن نے اپنا فیصلہ سنا دیا

سڈنی : باؤنسر لگنے کے باعث وفات پانے والے آسٹریلوی کرکٹر فلپ ہیوز کی موت کی تحقیقات مکمل ہو گئی ہیں ، تحقیقاتی کمیشن نے کھلاڑی کی موت کو حادثہ قرار دیا ہے ۔ آسٹریلیا کے دلکش بلے باز فلپ ہیوز کی موت کی تحقیقات مکمل ہوگئیں ، تحقیاتی کمشن کے سربراہ مائیکل بارنز نے نوجوان بیٹسمین کی موت کو حادثہ قرار دے دیا ہے ۔ کمیشن کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ہیوز کی موت میں کوئی امپائر یا بائولر قصور وار نہیں ۔ آسٹریلوی بلے باز دو سال قبل ڈومیسٹک کرکٹ کے میچ میں شان ایبٹ کے باؤنسر کا نشانہ بنے تھے جو ان کیلئے جان لیوا ثابت ہوا ۔ انہوں نے 26 میچوں پر مشتمل اپنے ٹیسٹ کیرئر میں 3 سنچریاں اور 7 نصف سنچریاں بنائیں جبکہ 25 ون ڈے میچز میں 2 سنچریز اور 4 ففٹیز ان کے نام ہیں ۔ فلپ کی موت کرکٹ لورز کیلئے ایک بڑا صدمہ تھی ، ان کی شاندار بلے بازی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website