معروف سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ کے مطابق زمین پر انسانوں کا وجود آئندہ ایک ہزار سال میں ختم ہو جائے گا، بقا کیلئے کسی دوسرے سیارے پر منتقل ہونا ہو گا۔
معروف ماہر طبیعات و آفاقیات اسٹیفن ہاکنگ نے آکسفورڈ یونین ڈیبیٹنگ سوسائٹی میں ایک لیکچر کے دوران انکشاف کیا کہ دنیا میں انسانوں کے محض ایک ہزار سال باقی رہ گئے ہیں، جس کے بعد خطۂ ارض سے نسل انسانی ختم ہو جائے گی۔
اسٹیفن ہاکنگ کا کہنا تھا کہ انسانوں کو اپنی بقا کیلئے کسی دوسرے سیارے پر نقل مکانی کرنا ہوگی، ہمیں زمین کے مدار سے نکل کر چاند یا کسی اور سیارے پر منتقل ہونا ہوگا۔