وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا ہے کہ حادثے سے متعلق کچھ ایسے سوالات ہیں جن کا جواب تحقیقات مکمل ہوئے بغیر نہیں دیا جاسکتا،انسانی غفلت ، دھند بھی حادثے کی ممکنہ وجہ ہوسکتی ہے ۔ واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔
لودھراں میں ٹرین حادثے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پولیس زیرحراست افراد سے تفتیش کررہی ہے اورذمے داری کا تعین ہونے تک کسی کو ملزم قرار نہیں دے سکتے ۔خواجہ سعد رفیق نے بتایا کہ واقعہ صبح 8بجکر 8منٹ کاہے، ٹرینیں گزری ہیں جو سب لیٹ تھیں۔چلتی ٹرین کو بھی ایک رکشے نے ہٹ کیا ہے، واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں ایک رکشے نے تو ہٹ کیا دوسرا کیسے ہٹ کرگیا۔وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ دھند کی وجہ سے بھی حادثات ہورہے،چھوٹے سے چھوٹے حادثے پر محکمانہ کارروائی کی جاتی ہے۔