ویانا (اکرم باجوہ) مفتی اعظم پاکستان رفیع عثمانی نے افغانی مسجد التقوی ویانا میں 29 مئی کی شام پاکستانی اور افغانی کمیونٹی سے حقوق العباد کے اعنوان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حقوق العباد پر چل کر ہی ہم جنت میں داخل ہو سکتے ہیں۔
حقوق العباد کے بھی حدود ہیں اگر ہم اپنی حدود سے باہر ہوگے تو ہم اپنی منزل آخرت سے دور ہوجائیں گے ہم سب کو حقوق العباد کا سیدھا راستہ اختیار کرنا ہے۔
ماں باپ بہن بھائی بیوی بچوں اور اپنے رشتہ داروں اور ہمسائیہ کے بھی بہت حقوق ہیں مگر ان سب کی بھی اپنی اپنی حدود ہے ۔دیار غیر میں جس ملک میں ہم رہائش پزیر ہوں اس ملک کے قانون کا احترام کرنا ہے۔
مفتی اعظم پاکستان رفیع عثمانی نے حقوق العباد پر بڑی تفصیل سے روشنی ڈالی۔