برمنگھم (ایس ایم عرفان طاہر سے) برما کے اندر روہنگیا کمیونٹی کے قتل عام اور انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف سٹی کونسل کے 101 کونسلر زکی دستخط کردہ قانونی دستاویز سیکرٹری آف سٹیٹ دولت مشترکہ و خارجہ امور برطانیہ ایم پی فلپ ہیمنڈ کو ارسال۔ کونسلر مریم خان کی کونسل ہائوس کی نما ئندگی کرتے ہوئے کونسلر عنصر علی خان، کونسلر وسیم ظفر، کونسلر محمد ادریس، کونسلر بشارت داد، کونسلر کلیر سپنسر اور صدر تحریک کشمیر برطانیہ راجہ فہیم کیانی کے ہمراہ تفصیلی پریس کانفرنس۔اس موقع پر راجہ امجد خان، صائمہ ہا رون، لوک ہو لینڈ ، نا ہید ،رفعت مغل اور دیگر بھی موجود تھے۔
8 نکاتی ایجنڈا برما کے اندر ڈھا ئے جا نے والے مظالم اور پر تشدد واقعات کی روک تھام کے لیے برطانوی حکومت تک پہنچا دیا گیا۔ تفصیلا ت کے مطابق عظیم برطانیہ کے دوسرے بڑے شہراوریو رپ کی سب سے بڑی سٹی کونسل آف برمنگھم کے ممبران کونسل نے تینوں پارٹیوں لیبر ، کنزر ویٹو اور لبرل ڈیمو کریٹ کی جانب سے بر طانیہ کی تاریخ میںپہلی مرتبہ ایک اہم تحریری دستاویز 101 کونسلرزحضرات کے دستخط کے ساتھ حکومتی نمائندہ سیکرٹری دولت مشترکہ و خارجہ امور ایم پی فلپ ہیمنڈ کو قانونی شکل میں ارسال کردی ہے جس میں اس بات کی وضاحت کی گئی ہے کہ برمی حکومت برما کے اندر موجود اقلیتی روہنگیا کمیونٹی کی شہریت کے حوالہ سے اپنا قانون تبدیل کرے۔
اقوام متحد ہ کی ایک غیر جا نبدار تحقیقا تی ٹیم کو برما کے اندر روہنگیا کمیونٹی کے قتل عام پر تحقیقات کی بغیر کسی رکا وٹ کے اجازت دی جا ئے ۔برمی حکومت پر یہ لازم کیا جا ئے کہ وہ اقوام متحدہ کو متاثرہ افراد کو دنیا میں کسی محفوظ پناہ تک پہنچا نے کی دسترس دے۔
روہنگیا کمیونٹی کے ساتھ نا انصافی اور غیر انسانی سلوک کر نے والوں کو فوری طور پر قانون کی گرفت میں لایا جا ئے۔ مختلف این جی اوز اور فلاحی اداروں کو انتہا پسندوں اور آمریت سے محفوظ رکھتے ہو ئے برما کے اندر انسانیت کے لیے کام کرنے کی اجازت دی جا ئے ۔ روہنگیا کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے بچوں کے لیے تعلیمی سرگرمیوں کو یقینی بنا یا جا ئے ۔ برمی مہا جر کیمپوں میں موجود بچوں اور خواتین کو جرائم پیشہ افراد اور مختلف گرہوں سے محفوظ بنایا جا ئے ۔پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کو نسلر مریم خان نے کہاکہ ہر انسانی جان کی حفاظت کسی مذہب اور سیاسی ایجنڈے سے زیادہ مقدم اور معتبر ہے۔
انہوں نے کہاکہ برما کے اندر بیگناہ انسانی جانوں کے ضیاع سے انتہا پسندوں اور دہشتگردوں کو روکنے کے لیے برطانوی حکومت کو اپنا موئثر کردار ادا کرنا ہو گا۔ کونسلر وسیم ظفر نے کہا کہ انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف مہذب معاشرے ایک اکائی کی صورت اختیار کرچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح سے سٹی کونسل کے ممبران نے روہنگیا کمیونٹی کے ساتھ اظہا ر یکجہتی کے حوالہ سے اپنا کردار ادا کیا ہے اسی طرح برطانوی پارلیمینٹ کو بھی آمادہ کریں گے ۔ کونسلر عنصر علی خان نے کہاکہ برمنگھم سٹی کونسل برطانیہ ، یورپ اور دنیا بھر میں ایک بڑی اتھارٹی ہے مجموعی طور پر ممبران کونسل نے برما کے اندر انسانی حقوق کی پامالی کو روکنے کے لیے جو پہلا قدم اٹھا یا ہے پو ری دنیا کے لیے ایک مثبت پیغام ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی و نظریاتی اختلا فات کے باوجود بھی برمنگھم سٹی کونسل کے ممبران انسانیت اور امن کیلیے ہمیشہ متحد و منظم ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر ہو فلسطین یا برما انسانی حقوق کی علمبرداری اور امن کے لیے ہمیشہ آواز اٹھا تے رہیں گے ۔ راجہ فہیم کیانی صدر تحر یک کشمیر برطانیہ نے کہا کہ برمنگھم کی غیور اور مہذب عوام نے ہمیشہ انسانی حقوق کے لیے آواز اٹھا ئی ہے۔
انہو ں نے کہاکہ کونسلر ز نے اپنی ذمہ داری کا عملی مظا ہرہ کرتے ہو ئے حکومتی ایوانوں تک روہنگیا کمیونٹی کے ساتھ اظہا ر یکجہتی کو ایک قانونی شکل دے دی امن کے قیام تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اور اس مسئلہ کے حل کے لیے اس تحریک کو مزید فعال اور موئثر بنایا جا ئے گا۔