counter easy hit

چار پاکستانی نوجوان ترکی میں انسانی اسمگلرز کی قید میں

گوجرانوالہ کے چار نوجوانوں کے اہل خانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے بچوں کو ترکی میں انسانی اسمگلرز نے قید کرلیا ہےاور بچوں کو چھوڑنے کے فی کس 20 لاکھ روپے مانگے ہیں۔

Human smugglers kidnapped four Pakistanis in Turkey

Human smugglers kidnapped four Pakistanis in Turkey

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ترکی میں پاکستانی نوجوانوں کا معاملہ ترک حکام کے ساتھ اٹھایا ہے، نوجوانوں کی واپسی کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔گوجرانوالہ کے علاقے گھوڑے شاہ کےچار نوجوان ایجنٹوں کے ذریعے یونان کے لیے نکلے تھے تاہم طے شدہ رقم نہ ملنے پر ترکی میں انسانی اسمگلرز نے انہیں قید کرلیا۔اہلخانہ کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلرز ان کے بچوں پر تشدد بھی کررہے ہیں۔ انسانی اسمگلرزکی طرف سے بھیجی گئی ویڈیو میں بھی نوجوانوں کو رقم بھیجنے کی اپیل کرتے دکھایا گیاہے۔ادھر ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے خالد انیس کہتےہیں جب تک نوجوانوں کے اہلخانہ کوئی درخواست نہیں دیتے کارروائی نہیں کی جاسکتی۔دوسری جانب دفتر خارجہ کاکہناہےکہ حکومت پاکستان ترکی میں پاکستانی نوجوانوں کے اغو برائے تاوان سےمتعلق میڈیا رپورٹس سے آگاہ ہے، انقرہ اور استنبول میں پاکستان کے سفارتی مشنز معاملے پر ضروری اقدامات کررہےہیں، ترک حکام کی جانب سے بھی مکمل تعاون کیا جا رہا ہے۔ مسئلے کے حل کےلیے معاملے کی مزید تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website