جیکب آباد: جیکب آباد کے علاقے ٹھل کے گاؤں میں وحشی صفت ملزموں نے چھ برس کی کمسن بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور بیہوشی کی حالت میں پرانی عمارت میں پھینک دیا۔ وزیر اعلیٰ کے حکم پر مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
زمین پھٹی نہ ہی آسمان گرا، جیکب آباد کے علاقے ٹھل کے قریب گاؤں مبارکپور میں درندہ صفت ملزموں نے کمسن بچی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور بچی کو بیہوشی کی حالت میں پرانی عمارت میں پھینک دیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس پہنچی اور بچی کو جیکب آباد اسپتال منتقل کر دیا۔ لیڈی ڈاکٹر نے بچی سے زیادتی کی تصدیق کر دی جبکہ بچی کی حالت نازک ہونے پر اسے کراچی منتقل کر دیا گیا۔ دوسری طرف دردناک واقعہ پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ کو فوری طور پر ملزموں کی گرفتاری کی ہدایت کی، جس پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔ واقعے کے مرکزی ملزم گل محمد بھٹو کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔