کراچی(نیوز ڈیسک ) کورونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچانے کے بعد اب پاکستان میں اپنی تباہی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جس کے بعد اب تک 311 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جبکہ دو افراد کورونا وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔حکومتکی جانب سے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ کسی طرح کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکا جا سکے لیکن ابھی تک اس میں کسی قسم کی کوئی کامیابی سامنے نہیں آئی۔متاثرہ لوگوں کو کوشش کی جا رہی ہے کہ آئسولیشن میں رکھا جائے۔اسی دوران پاکستان کے معرو ف اداکار ہمایوں سعید نے بھی ٹویٹر پیغام میں بتایا ہے کہ وہ اور ساتھ اداکار عدنان صدیقی بھی کچھ دنوں کے لئے آئسولیشن میں جائیں گے۔ایک ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے ہمایوں سعید نے بتایا ہے کہ وہ لندن سے کراچی ایئرپورٹ پر پہنچے ہیں جس کے بعد انہوں نے گھر نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے خود کے لئے فیصلہ کیا ہے وہ کچھ دن کسی کمرے میں اکیلے رہیں گے اور تب تک گھر نہیں جائیں گے جب تک ان کا قرنطینہ میں رہنے کا دورانیہ مکمل نہیں ہو جاتا۔
دنیا بھر میں تباہی مچانے والے کورونا وائرس نے پاکستان میں قدم رکھتے ہی ہر طرف خوف پھیلا دیا ہے جس کے بعد لوگوں میں اس کا ڈر پایا جا رہا ہے اور ہر شخص کی جانب سے انفرادی طور پر احتیاطی تدابیر اپنائی جا رہی ہیں اور کوشش کی جا رہی کہ جس حد تک ممکن ہو وائرس کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔اس سلسلے میں گزشتہ روز چین سے واپسی پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی قرنطینہ میں جانے کا فیصلہ کیا تھا۔آج پاکستان کے معروف اداکار نے لندن نے واپسی پر ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ کراچی ایئرپورٹ پر پہنچ گئے ہیں، لیکن وہ ابھی گھر نہیں جائیں گے بلکہ کچھ دنوں کے لئے خود کو سب سے الگ ایک کمرے میں رکھیں گے۔