counter easy hit

ہمایوں سعید اور حمزہ عباسی محصور پاکستانیوں کیلیے سرگرم

Humayun Saeed and Hamza Abbasi stranded for Pakistanis

Humayun Saeed and Hamza Abbasi stranded for Pakistanis

الینوائے: اداکار حمزہ علی عباسی اور ہمایوں سعید جو ان دنوں امریکا میں ہیں نے ریاست الینوائے میں ایک ادارے فارگوٹن پیپل کے ساتھ مل کر فلاحی کاموں کا آغاز کیا ہے۔

اس ادارے کی جانب سے جمع کیے گئے فنڈز بنگلہ دیش میں محصور پاکستانیوں کی بحالی کے کام میں استعمال کیے جائیں گے۔ادارے کی ویب سائٹ کے مطابق کئی پاکستانی 1971 کے بعد سے بنگلہ دیش کے مختلف شہروں میں واقع کچی بستیوں میں نہایت کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزار رہے ہیں۔حمزہ علی عباسی اور ہمایوں سعید نے اسی حوالے سے امریکی ریاست مشی گن اور الینوائے میں منعقدہ 2 تقاریب میں شرکت کی۔

ان تقاریب کے ٹکٹ کی قیمت 200 ڈالر رکھی گئی جو تقریبا 21 ہزار پاکستانی روپے بنتے ہیں، ان ٹکٹوں کو خریدنے والے افراد نے حمزہ علی عباسی اور ہمایوں سیعد کے ساتھ سیلفی بھی لی واضح رہے کہ حمزہ علی عباسی اور ہمایوں سعید ایک ساتھ پاکستان کی کامیاب فلم ’’جوانی پھر نہیں آنی‘‘میں کام کرچکے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website