counter easy hit

بریکنگ نیوز: سینکڑوں مشتعل وکلاء کا پنجاب کارڈیالوجی پر دھاوا، توڑ پھوڑ ، پولیس نے ہاتھ کھڑے کردیے ، تشویشناک اطلاعات موصول

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور میں ڈاکٹرز اور وکلا کاتنازعہ ایک بار پھر شدت اختیار کر گیا، وکلا پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہورکے باہر پہنچ گئے، وکلا نے ڈاکٹرز کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور شدید نعرے بازی کی، پی آئی سی لاہور میں کشیدہ صورتحال، مریض اور لواحقین پریشان ہو گئے۔

اگر کسی لڑکی کو کوئی لڑکا ہراساں کرے تو اس کا بہترین علاج ۔۔۔۔۔۔خوبصورت ترین اداکارہ ارمینا خان نے معنی خیز بات کہہ ڈالی

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ڈاکٹرز اور وکلا کا تنازعہ ایک بار پھر شدت اختیار کر گیا۔ وکلا کی بڑی تعداد پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور میں گھس گئی اور پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کے شیشے توڑ دیئے۔ وکلا نے ڈاکٹرز کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور شدید نعرے بازی کی، جس سے حالات کشیدہ ہو گئے اور لواحقین پریشان ہو گئے۔ یاد رہے کہ ڈاکٹرز کی جانب سے وکلا کی نکلیں اتار نے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جبکہ پولیس نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کا گھیراوَ کر لیا ہے۔پی آئی سی لاہور کے ڈاکٹرز کام چھوڑ کر اسپتال سے باہر نکل گئے، پی آئی سی لاہور میں صورتحال کشیدہ ہو گئی، مریض اور لواحقین شدید پریشان ہیں۔وکلا نے پی آئی سی لاہور میں کھڑی گاڑیوں کے10 سے زائد شیشے توڑ دیئے،جنرل سیکریٹری وائی ڈی اے پنجاب نے کہا پی آئی سی ایمرجنسی وارڈکے شیشےتوڑدیئے گئے،وکلا ابھی بھی پی آئی سی لاہور میں موجود ہیں،4سے زائد ڈاکٹروں کے سر پھاڑ دیئے گئے ہیں.وائس چیئرمین پاکستان بارکونسل پی آئی سی لاہور میں ہنگامہ آرائی افسوس ناک واقعہ ہے،امجد شاہ نے کہا پاکستان بار کونسل کا کوئی صدر یا سیکریٹری ہنگامے میں موجود نہیں.

hundereds, of, lawyers, attacked, Cardiology, Hospital, Lahore

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website