کوئٹہ (ویب ڈیسک ) محکمہ ثانوی تعلیم بلوچستان نے ڈیوٹی سے غیر حاضری اور فرائض میں غفلت برتنے کی بنیاد پر 283 سرکاری ملازمین کو معطل کردیا ہے۔ معطل ہونے والے ملازمین کا تعلق بلوچستان کے 25 اضلاع سے ہے اور ان میں 17 ویں گریڈ کے 29 گزٹڈ افسران بھی شامل ہیں۔سیکرٹری تعلیم بلوچستان محمد طیب لہڑی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ ڈیوٹی سے غیر حاضری اور فرائض میں غفلت برتنے پر 283 اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے، اگر معطل اہلکاروں نے تسلی بخش وضاحت نہ دی تو وضاحت نہ دی تو ای این ڈی رولز کے تحت انہیں ملازمت سے برطرف کردیا جائے گا۔انہوں نے معطل اہلکاروں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 142 جے وی ٹی، 54 جے ای ٹی، 29 ایس ایس ٹی، 7 ڈرائنگ ماسٹرز، 6 معلم القرآن ، 18 عارضی ٹیچرز اور 29 نان ٹیچنگ اہلکاروں سمیت 283 اہلکار شامل ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل 11 مئی کو محکمہ تعلیم بلوچستان نے کوئٹہ سمیت دیگر اضلاع میں 2000سے زیادہ اساتذہ کو غیر حاضری کی بنیاد پر معطل کردیاتھا۔ بلوچستان محمد طیب لہڑی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ ڈیوٹی سے غیر حاضری اور فرائض میں غفلت برتنے پر 283 اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے، اگر معطل اہلکاروں نے تسلی بخش وضاحت نہ دی تو وضاحت نہ دی تو ای این ڈی رولز کے تحت انہیں ملازمت سے برطرف کردیا جائے گا۔انہوں نے معطل اہلکاروں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 142 جے وی ٹی، 54 جے ای ٹی، 29 ایس ایس ٹی، 7 ڈرائنگ ماسٹرز، 6 معلم القرآن ، 18 عارضی ٹیچرز اور 29 نان ٹیچنگ اہلکاروں سمیت 283 اہلکار شامل ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل 11 مئی کو محکمہ تعلیم بلوچستان نے کوئٹہ سمیت دیگر اضلاع میں 2000سے زیادہ اساتذہ کو غیر حاضری کی بنیاد پر معطل کردیاتھا۔