counter easy hit

سعودی عرب کیلئے پروازیں بند ہونے پر سیکڑوں پاکستانی زائرین قطر میں پھنس گئے

دوحہ: قطر کی پروازوں کیلئے سعودی سرحدیں بند ہونے کے باعث قطر ایئرویز سے عمرے پر جانے والے سیکڑوں پاکستانی معتمرین دوحہ ائیرپورٹ پر پھنس گئے۔

Hundreds of Pakistani pilgrims stuck in Qatar to close flights to Saudi Arabia

Hundreds of Pakistani pilgrims stuck in Qatar to close flights to Saudi Arabia

پاکستانی زائرین کو دوحہ ائرپورٹ سے جدہ اور مدینہ روانہ ہونا تھا تاہم پرواز کی اجازت نہ ملنے کی وجہ سے وہ کئی گھنٹوں سے ائرپورٹ پر محصور ہیں۔ مسافروں میں بزرگ مرد وخواتین بھی شامل ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہوائی اڈے کے حکام جدہ اور مدینے کی پروازوں کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کررہے۔

پی آئی اے کے سی ای او نیئرحیات نے محصور پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے خصوصی پرواز قطر روانہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے ایئر لائن انتظامیہ کو سفارتی سطح پر رابطوں کی ہدایت کی ہے۔ اسلام آباد میں ترجمان دفتر خارجہ  نے بھی کہا ہے کہ قطر میں پاکستانی سفارتخانہ قطر ایئر ویز اور متعلقہ اداروں سے رابطے میں ہے ۔سفارتخانے کو عمرہ زائرین کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق دوحہ ائر پورٹ پر پھنسنے والے پاکستانی مسافروں میں سے 15 کا تعلق حیدر آباد سے جب کہ باقی مسافر ملک کے دیگر شہروں کے رہنے والے ہیں۔ سابق صدرآصف زرداری نے قطرمیں پاکستانیوں کی مشکلات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت نے مطالبہ کیا ہے کہ ترجیحی بنیاد پر اہل وطن کی وطن واپسی یقینی بنایا جائے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website