ٹورانٹو: کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے مقامی اسکول میں ایک دلچسپ ریکارڈ بنایا گیا جس میں 400 بچوں نے سائنسدان آئن اسٹائن کا روپ دھارا۔
اس دلچسپ پروگرام میں 400 بچوں نے حصہ لیا اور ہر بچہ آئن اسٹائن دکھائی دے رہا تھا جب کہ اس سے قبل لاس اینجلس میں 300 طالب علموں نے خود کو آئن اسٹائن بنایا تھا لیکن ان بچوں نے اب نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ ریکارڈ بنانے کے لیے بچوں کو خاص لباس پہنایا گیا اوربچوں نے سفید بالوں کا گچھا سر پر اوڑھا اور نقلی سفید مونچھیں لگائی تھیں۔ اس تقریب کو ’’آئن اسٹائن‘‘ کے روپ میں دنیا کا سب سے بڑا اجتماع کا نام دیا گیا تھا۔ بچوں نے اس طرح آئن اسٹائن کے روپ میں سڑکوں پر مارچ کیا اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرایا۔ آئن اسٹائن بنے بچوں کو جب ریکارڈ بننے کا علم ہوا تو انہوں نے خوشی سے چلانا شروع کردیا اور آئن اسٹائن کے وگ کو ہوا میں اچھال دیا۔