ٹنڈوآدم۔(احسان غوری)۔حیسکو ٹنڈوآدم کے سینکڑوں دیہاتوں کے صارفین کو کروڑوں روپئے کے ناجائز بل بنا کر بھیج دئے گئے ،صارفین پریشان ،کئی ماہ سے بجلی سے محروم دیہاتوں کے بل بدستور آنے کا سلسلا جاری،صارفین کا احتجاج،تفصیلات کے مطابق ھیسکو ٹنڈوآدم کی تین سب ڈویزنوں ،ٹنڈوآدم(ون)ٹنڈوؤدم(ٹو)اڈیرولعل کی جانب سے اپنی حدود میں واقع سینکڑوں دیہاتوں کی بجلی کئی ماہ پہلے منقطع کرنے کے باوجود ان دیہاتوں کے صارفین کے نام بھاری بلوں کے آنے کا سلسلا جاری ہے حیسکو ٹنڈوآدم کی تینوں سب ڈویزنوں کی حدیں ضلعہ سانگھڑ،ضلعہ مٹیاری،ضلعہ ٹنڈوالہیار،اور ضلعہ میر پور خاص تک پھیلی ہوئی ہیں حیسکو ٹنڈوآدم کی تینوں سب ڈویزنوں کی حدود میں سینکڑوں ٹیوب ویل،آٹے کی چکیاں اور دیگر کاروباری مراکز مبینا طور پر کنڈوں پر چل رہے ہیں جس میں حیسکو کے افسران اور اہلکار ملوث ہیں ان افسران کی جانب سے بڑے پیمانے پر بجلی چوری کروائی جا رہی ہے اور دیہاتوں کے صارفین پر اس چوری کی بجلی کا بوجھ ڈال دیا جاتا ہے اور جن دیہاتوں کی بجلی چھ سے نؤ ماہ پہلے کاٹ دی گئی تھی ان دیہاتوں کی بجلی رکارڈ میں چل رہی ہے اسکا ثبوت ان دیہاتوں کے صارفین کے نام آنے والے بل ہیں اور ایسے سینکڑوں صارفین اس وقت ناجائز طور پر کروڑوں کے بلوں کے نیچے دبے ہوئے ہیں حیسکو ٹنڈوآدم کی جانب سے ان ناجائز بلوں کو جواز بنا کر ایسی شدید گرمی میں تمام دیہاتوں کو بجلی سے محروم کردیا گیا اور چھ سے نؤ ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود ان دیہاتوں کو بجلی سے محروم رکھا گیا ہے جبکہ جہاں بجلی چوری ہو رہی ہے بجلی چوروں کی موجیں لگی ہوئی ہیں ان پر نہ بل آتا ہے نہ بجلی کٹتی ہے بجلی سے محروم دیہاتوں کے سینکڑوں افراد جن میں بچوں کی اکثریت ہے ان میں ملیریا،گیسٹرو،چمڑے کی بیماریاں پھیل رہی ہیں چھ سے نؤ ماہ سے بجلی سے محروم دیہاتوں کے صارفین کی جانب سے حیسکو ٹنڈوآدم کے کرپٹ اور عوام دشمن افسران کے خلاف احتجاج کیا حیسکو سب ڈویزن ٹنڈوآدم (ٹو) کی حدود کے گاؤں پیرل ماکوڑانی حیسکو ٹنڈوآدم(ون) کے گاؤں حاجی خان تھہیم ،علی نواز تھہیم،گل محمد تھہیم،اور دیگر دیہاتوں کے صارفین نے ذبیر احمد ماکوڑانی،رضا محمد ماکوڑانی،سجاد احمد ماکوڑانی،رجب ماکوڑانی،مھمد اشرف ماکوڑانی،خمیسو خان تھہیم،جمعہ خان تھہیم،محمد حسین تھہیم اور دیگر کی قیادت میں احتجاج کیا گیا انہوں نے کہا ک۹ہ حیسکوں ٹنڈوآدم کی تینوں سب ڈویزنوں کے افسران ہر ماہ کروڑوں روپئے کی کرپشن کرتے ہیں اور اس کرپشن کا سارا بوجھ دیہی صارفین پر ڈال دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے دیہات چھ سے نؤ ماہ تک بجلی سے محروم ہیں اسکے باوجود ہمارے دیہاتوں پر بھاری بل بدستور آرہے ہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت حیسکو کے افسران نے کرپشن کرکے جائیدادیں بنائی ہیں اور صارفین کی کھال اتر رہی ہے انہوں نے کہا کہ حیسکو کے کرپٹ افسران اور اہلکار جو کہ کچھ عرصہ قبل لکیر کے فقیر تھے۷ آج معمولی اہلکار کرپشن کے پعسوں سے لگزری گاڑیوں کے مالک بن گتئے ہیں اور جائیدادیں بنا لی ہیں انہوں نے حکومت ،اور دیگر اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ حیسکو ٹنڈوآدم میں ہونے والی کروڑوں روپئے کی کرپشن کی تحقیقات کی جائے بجلی سے محروم دیہاتوں کی بجلی بحال کی جائے