سمندری طوفان ماریا کی تباہ کاری کے نتیجے میں کریئبین میں واقع امریکی جزیرے پورٹو ریکو میں 6 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ مقامی میڈیا نے ان ہلاکتوں کی تعداد 30بتائی ہے۔
حکام نے کہا ہے کہ یہ قدرتی آفت مزید تباہی کا باعث بن سکتی ہے۔ کریئبین کے کئی جزائر پر ہنگامی صورت حال نافذ ہے جبکہ اس طوفان کے نتیجے میں سیلابی صورتحال کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔ اب بھی اس طوفان کے ساتھ تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے۔ خدشہ ہے کہ یہ طوفان جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب زیادہ تباہی پھیلا سکتا ہے۔