مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے حریت رہنما یاسین ملک کو سینٹرل جیل سری نگر سے رہا کر دیا۔
سری نگر: کشمیری میڈیا کے مطابق قابض بھارتی فوج نے 3 ماہ سے زائد قید میں رکھنے کے بعد حریت رہنما یاسین ملک کو سینٹرل جیل سری نگر سے رہا کر دیا۔ حریت رہنما یاسین ملک کو قابض فورسز نے 8 جولائی کو گرفتار کیا تھا۔ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یاسین ملک رہائی کے بعد گھر پہنچ گئے ہیں۔ واضح رہے 22 اکتوبر کو یاسین ملک کو طبیعت کی خرابی کے باعث جیل کے قریبی کلینک منتقل کیا گیا تھا جہاں غلط انجکشن لگنے پر ان کی حالت غیر ہو گئی تھی اور دائیں بازو نے کام کرنا بھی چھوڑ دیا تھا۔