مقبوضہ کشمیر کی مشترکہ مزاحمتی قیادت نے حریت رہنماؤں کے خلاف بھارتی انویسٹی گیشن ایجنسی کی چارج شیٹ کو جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا۔
سید علی گیلانی،میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چارج شیٹ میں تمام الزامات جھوٹے ہیں، کشمیریوں کی پر امن جدوجہد کو دہشت گردی سے جوڑنا، کشمیریوں کے قتل عام کیلئے جواز پیدا کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فنڈنگ کیس میں گرفتار تمام افراد کا کوئی جرائم ریکارڈ نہیں۔ سید علی گیلانی نے کہاہے کہ بھارتی یوم جمہوریہ 26 جنوری کو کشمیر بھر میں مکمل ہڑتال کی جائے گی۔