لودھراں: لودھراں میں بیٹی کی شادی کے لیے جہیز مانگنے پر شوہر نے بیوی کی ٹانگ کاٹ دی۔
Husband amputated wife’s leg in Lodhran
لودھراں کے علاقے محمود آباد میں ماں نے بیٹی کی شادی کے لیے شوہر سے جہیز مانگا جس پر شوہرنے انکارکردیا لیکن بیوی کی جانب سے جب بارباربیٹی کے لیے جہیزکا کہا گیا توشوہر نے بیوی کی ٹانگ کاٹ دی۔ متاثرہ خاتون کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ خاتون نے اپنے ابتدائی بیان میں موقف اختیارکیا کہ بیٹی کی شادی کے لیے شوہر سے جہیز مانگا جس پر جھگڑا ہو گیا اس لیے شوہر نے ٹانگ کاٹ دی جب کہ اس حوالے سے شوہرکا کہنا ہے کہ اس کی بیوی کا کردار صحیح نہیں تھا اس لیے ٹانگ کاٹی۔ پولیس نے شوہر کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔