جھانسی کے رہائشی دینت کمار کو پونم ورماپر اسمارٹ فون لینے کے بعد پاس ورڈ نہ بتانے پر شک پیدا ہوگیا تھا
2ساتھیوں کو80ہزار دیکر قتل کرایا‘4سال قبل شادی ہوئی تھی‘فون دینے کے بعد رویہ بدل گیا تھا‘شوہر
نئی دہلی( نیو زڈیسک) ہندوستان میں شوہر نے بیوی کے اسمارٹ فون کے کی پیڈ لاک کا کوڈ نہ بتانے پر اس کو قتل کروادیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش( یو پی) کے شہر جھانسی میں پولیس نے ایک شخص وینیت کمار کو گرفتار کیا جس نے دوران تفتیش اپنی بیوی پونم ورما کو قتل کروانے کا اعتراف کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق وینیت کمار کا کہنا تھا کہ پونم اور وہ کانپور سے تعلق رکھتے ہیں شادی کے بعد انہوں نے جھانسی میں رہائش اختیار کی‘ جہاں وینیت نے اپنا کاروبار شروع کیا۔ اس کے بعد کانپور اور جھانسی اس کا آنا جانa لگا رہتا تھا۔ ملزم نے پولیس کو بتایا کہ پونم کا رویہ گزشتہ ماہ نیا اسمارٹ فون لینے کے بعد سے تبدیل ہوتا جارہا تھا۔ اس نے ہماری 4سال کی بیٹی پر بھی توجہ دینا چھوڑ دی تھی۔ جبکہ اس نے فون پر ایس پیٹرن لگادیا تھا جسے اس کے علاوہ کوئی نہیں کھول سکتا تھا۔ دو ساتھیوں کو 80ہزار دے کر قتل کرانے پر رضا مند کرکے واردات کی۔ پولیس نے ساتھیوں کی تلاش شروع کردی۔