پشاور: نواحی گاوں وڈپگہ میں گھریلو تنازع پر بھائی نے فائرنگ کر کے بھائی اور بھابھی کو قتل کر دیا۔
Husband wife killed on domestic conflict in Peshawar
پشاور کے نواحی گاوں وڈپگہ میں گھریلو تنازع پر بھائی نے گھر میں فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اس کا بھائی، بھابھی اور دو بھتیجے شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس فوری طورپرجائے وقوعہ پہنچی اورچاروں زخمیوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا جہاں ملزم کا بھائی اور بھابھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا ملزم فرارہو گیا جس کی تلاش کے لئے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں، قتل کی اصل وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں جبکہ لاشوں کو کاغذی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا جائے گا۔