counter easy hit

شوہر کی معصومیت

ایک عورت ایک دکان سے چوری کرتے ہوئے پکڑی گئی ۔ پولیس نے گرفتار کرلیا۔ عدالت میں پیش ہوئی تو جج نے پوچھا
” خاتون ۔ آپ نے دکان سے کیا چرایا ؟”
عورت ” جناب میں نے سٹرابیری کا ایک پیکٹ چرایا”
جج ” اس پیکٹ میں کتنی سٹرابیری تھی؟”
عورت ” اس میں 6 عدد سٹرابیری تھیں”
جج ” فی سٹرابیری کے حساب سے تمھیں 6 دن جیل رہنے کی سزا دی جاتی ہے”
” لیکن جج صاحب ” اچانک عدالت کے ہال سے ایک آواز گونجی ” اگر اجازت ہو تو فیصلہ لکھنے سے پہلے میری گذارش سن لیں”
جج نے اجازت دی تو وہ آدمی آگے کٹہرے میں آیا۔
جج ” لیکن محترم آپ ہیں کون ؟”
آدمی ” جناب میں اس عورت کا شوہر ہوں ”
جج ” اوکے آپ کیا کہنا چاہتے ہیں؟”
آدمی ” جناب ! اس عورت نے صرف سٹرابیری پیکٹ ہی نہیں۔
.
.
.
بلکہ ایک پیکٹ چنے بھی چرائے تھے”