counter easy hit

حسین نواز ایک بار پھر جے آئی ٹی کے سامنے پیش

وزیر اعظم کے صاحبزادے حسین نواز ایک بار پھر جوڈیشل اکیڈمی میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو گئے۔

Hussain Nawaz presented again in front of JIT

Hussain Nawaz presented again in front of JIT 

وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز کو آج جےآئی ٹی نے طلب کررکھا تھا۔ 6 ارکان پر مشتمل جے آئی ٹی نے 28 مئی کو انہیں اپنی کمپنیوں اور پراپرٹیزکاریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کی تھی۔ نیشنل بینک کے صدر سعید احمد بھی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے ہیں۔ اس موقع پرمسلم لیگ ن کےکارکنان بھی بڑی تعداد میں فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے باہرموجودتھی۔ ن لیگ کے رہنمادانیال عزیز نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حسین نواز قانون کی پاسداری میں پیش ہوگئے۔گواہ پرجےآئی ٹی ارکان نے دباؤ ڈالا۔ آصف کرمانی کا کہنا ہے کہ حسین نوازتمام کاغذات لے کرآئے ہیں۔وہ تمام سوالات کے جواب دیں گے۔جن ممبران پرتحفظات ہیں انکواس تحقیقات سےخود کوعلیحدہ کرلینا چاہیے تھا۔ہم نے اپنے تحفظات عدالت کے سامنے پیش کردیے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے دو ارکان پر عتراضات اٹھائے تھے، حسین نواز کا اعتراض تھا کہ ایس ای سی پی کے نمائندے بلال رسول کی سیاسی وابستگیاں ہیں۔

بلال رسول پی ٹی آئی رہنما میاں اظہر کے بھتیجے ہیں اور سرکاری ملازم ہونے کے باوجود بلال رسول موجودہ حکومت کے خلاف بیان بازی کرتے ہیں، بلال رسول کی اہلیہ بھی پی ٹی آئی کی متحرک کارکن ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے عامر عزیز پر حسین نواز کا اعتراض تھا کہ مشرف دور میں عامر عزیز حدیبیہ پیپر ملز کیس کی تحقیقاتی ٹیم میں شامل تھے۔ عامر عزیز نے تحقیقات کے دوران وزیراعظم کے کزن طارق شفیع کو دھمکایا اورپاناما کیس میں بیان حلفی واپس لینے کیلئےبھی کہا تھا۔ سپریم کورٹ نےگذشتہ روز حسین نواز کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے پاناما کیس میں جے آئی ٹی کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی۔

دوران سماعت جسٹس اعجاز افضل نے ریمارکس دیئے کہ کسی ٹھوس ثبوت کے بغیر جے آئی ٹی کا کوئی رکن تبدیل نہیں ہو گا۔ شکوک کی بنیاد پر کسی کو جے آئی ٹی ٹیم سے نہیں نکالا جاسکتا، اگر ایسا کیا تو پھر تحقیقات کیلئے آسمان سے فرشتے بلانے پڑیں گے۔ عدالت نے کہاکہ حماد بن جاسم پیش نہ ہوئے تو قطری خط ردی ہوجائےگا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website