اسلام آباد: پاناما کیس میں حسین نواز جےآئی ٹی کے سامنے آج چوتھی بار پیش ہوگئے۔
Hussain Nawaz was the fourth time in Panama JIT
وزیراعظم کے بڑے بیٹے حسین نوازآج پاناما کیس میں بننے والی جے آئی ٹی کے سامنے چوتھی بارپیش ہوگئے جب کہ جے آئی ٹی نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو بھی آج طلب کیا ہے۔ گزشتہ روزوزیراعظم کے چھوٹے صاحبزادے حسن نواز نے بھی جی آئی ٹی کے سامنے بیان ریکارڈ کرایا تھا جہاں ان سے 7 گھنٹے پوچھ کی گئی تھی۔
حسین نوازکی پیشی کے باعث جے آئی ٹی کے دفترکے باہرسکیورٹی انتظامات مزید سخت کردی گئی ہے، جس کے بعد آج فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی جانے والا مرکزی راستہ بند کردیا گیا ہے تاہم فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی جانے کیلئے بیت المال کے دفتر والا راستہ کھلا ہے۔