counter easy hit

حسین نواز تو ایک تصویر پر رو پڑے ہمارا کون جواب دے گا، ڈاکٹر عاصم

کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم حسین کا کہنا ہے کہ جو سلوک ان کے ساتھ ہوا وہ حسین نواز کے ساتھ نہیں ہوا اور وزیر اعظم کے بیٹے تو ایک تصویر پر رو پڑے پھر ہمارا کون جواب دے گا۔

Hussain Nawaz wept on one photo who will give answered of us, Dr. Asim

Hussain Nawaz wept on one photo who will give answered of us, Dr. Asim

کراچی میں احتساب عدالت کے احاطے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹرعاصم نے کہا کہ حسین نوازکی جے آئی ٹی ہوئی تومسلم لیگ ن نے منصوبہ بندی کے تحت نشانہ بنانا شروع کردیا، سب کے ساتھ ایک جیسا سلوک ہونا چاہیئے جو نہیں ہوا، حسین نواز تو ایک تصویر پر رو پڑے پھر ہمارا کون جواب دے گا، جو سلوک میرے ساتھ ہوا وہ حسین نواز کے ساتھ نہیں ہوا، چوہدری نثار کی باتیں بھی آپ کے سامنے ہیں، میری جے آئی ٹی 3 مہینے ہوئی لیکن میں نے کسی ادارے کے خلاف شکایت نہیں کی.

پیپلزپارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ جس طرح عدلیہ، بیوروکریسی اورخصوصاً مسلح افواج کے خلاف منصوبہ بندی کے تحت بولا جارہا ہے وہ غلط ہے، میں اور میری جماعت عدلیہ، بیوروکریسی اور فوج کے ساتھ مضبوطی کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم سب سے پہلے پاکستانی ہیں، پاک فوج کی توہین برداشت نہیں کریں گے، جو پاک فوج کی یکجہتی اور ملک کی سلامتی کے خلاف آواز اٹھائے گا میری پارٹی انھیں منہ توڑ جواب دے گی.

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website