حسین نواز نے آج پھر جوڈیشل اکیڈمی میں چھ گھنٹے گزارے، جے آئی ٹی نے حسین نواز سے کیا پوچھا؟ دنیا نیوز نے تفصیلات حاصل کر لیں۔
Hussain Nawaz were spent 6 hours in Judicial Academy, questions relating to Money Trail
اسلام آباد: جے آئی ٹی: آپ کو جن دستاویزات کے لئے کہا تھا وہ لائے ہیں؟
حسین نواز: لایا ہوں لیکن میرا وکیل ساتھ نہیں، کیسے پیش کروں؟
جے آئی ٹی: پیش نہیں کرینگے تو عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہو گی، آپ لندن فلیٹس کے مالک کب بنے؟
حسین نواز: لندن فلیٹس کا مالک 2006ء میں بنا۔
جے آئی ٹی: اس سے پہلے فلیٹس کا مالک کون تھا؟
حسین نواز: لندن فلیٹس اس سے پہلے قطری خاندان کے تھے۔
جے آئی ٹی: کیا فلیٹس کی خریداری سے متعلق رقم پاکستان سے گئی تھی؟
حسین نواز: رقم کیسے گئی مجھے نہیں معلوم اس وقت میری عمر کم تھی۔
جے آئی ٹی: آپ کب تک اپنے والد کے زیرکفالت رہے؟
حسین نواز: اس وقت تک زیرکفالت تھا جب تک اپنا کاروبار شروع نہیں کیا تھا۔