تین کمپنیوں کے حوالے سے پانامہ لیکس کی خبریں درست ہیں ، مریم نواز کی ملکیت میں کوئی پراپرٹی نہیں :
لاہور (یس اُردو ) حسین نواز نے پانامہ لیکس میں آنے والی تین کمپنیوں سے تعلق کی تصدیق کر دی ، کہتے ہیں آف شور کمپنی خریدنا غیر قانونی نہیں ، ان کے لندن میں دو فلیٹس ہیں ۔ وزیر اعظم کے صاحبزادے نے ناقدین کو نواز شریف اور شہباز شریف کے نام خفیہ پراپرٹی سامنے لانے کا چیلنج کر دیا ۔ حسین نواز کا کہنا تھا تین کمپنیوں کے حوالے سے پانامہ لیکس کی باتیں درست ہیں ، مریم نواز شریف کی ملکیت کوئی پراپرٹی نہیں ۔ وزیر اعظم کے صاحبزادے نے تصدیق کی کہ سعودی عرب میں سٹیل فیکٹری بیچ کر لندن میں دو اپارٹمنٹ خریدے گئے ۔ حسین نواز کا کہنا تھا کہ ان پر اوورسیز پاکستانیوں کی طرح ٹیکس کا نفاذ نہیں ہوتا ۔ انہوں نے پاکستان میں کسی بزنس پارٹنر شپ سے بھی انکار کیا ۔ حسین نواز نے مزید کہا کہ آج تک سعودی عرب یا برطانوی حکومت سے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا ۔ ناقدین کو چیلنج ہے کہ وہ وزیر اعظم یا وزیر اعلیٰ پنجاب کی ملکیت کوئی خفیہ پراپرٹی سامنے لا کر دکھائیں ۔