حسین نواز، دانیال عزیز، نہال ہاشمی، رانا ثناء اللہ اور اب طلال چوہدری کی جے آیی ٹی کےخلاف ہرزہ سرایی بتا رہی ہے کہ دم پر پا وں آچکا ہے، ابرار کیانی
پیرس(یس اردو نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینر راہنما ابرا ر کیانی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود حکومتی سرپرستی میں جے آئی ٹی کو متنازعہ بنانے کی مہم جوئی جاری ہے پہلے ملزموں نے جے آیی ٹی کو متنازعہ بنانے کیلءے سوالات کے طریقہ کار پر اعتراضات کیے پھر دانیال عزیز، نہال ہاشمی رانا ثناء اللہ اور اب طلال چوہدری یہ سب لوگ حکومت کی ایماء پر معزز ترین ادارے پر تابڑ توڑ حملے کر کے تحقیقات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس ہرزہ سراءی کا مقصد حکمران خاندان کے خلاف ہونے والی تحقیقاتی سر گرمیوں کو التوا میں ڈالنا ہے لیکن یہ تمام سازشیں ناکام ہوں گی اور کرپشن کرنے والوں کو ہر حال میں جواب دینا ہو گا۔