counter easy hit

ججز کے تند و تیز سوالات پر حسین نواز کے وکیل ہکا بکا رہ گئے

سماعت کے دوران جب وقفہ ہوا تو سلمان اکرم راجہ سوچ میں ڈوبے ہوئے ایک کونے میں کھڑے تھے۔

Hussain Nawaz's lawyer was stunned on spiky questions of judges

Hussain Nawaz’s lawyer was stunned on spiky questions of judges

اسلام آباد: پاناما لیکس سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے دوران ججز نے حسین نواز کے وکیل سلمان اکرم راجہ سے تند و تیز سوالات کیے کہ وہ روسٹرم پر ہکا بکا کھڑے رہے۔ سماعت ختم ہونے تک ججز کے رویے سے ایسے لگ رہا تھا کہ جیسے وہ وزیر اعظم کے بچوں کے وکیل کے جوابات سے مطمئن نہیں ہیں، سماعت کے دوران جب وقفہ ہوا تو سلمان اکرم راجہ سوچ میں ڈوبے ہوئے ایک کونے میں کھڑے تھے۔ کچھ دیر کے بعد اطلاعات ونشریات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب اُن کے پاس آئیں اور کچھ معاملات پر اُن سے گفتگو کی ۔ سماعت کے دوران قطری شہزادے کے خط کا ذکر آیا تو کمرۂ عدالت میں قہقہے لگے جو وہاں موجود حکمراں جماعت کے کارکنوں کو نا گوار گزرے۔ کمرۂ عدالت میں موجود لوگوں کا کہنا تھا کہ قطری شہزادہ خط پر خط بھیجے جا رہا ہے، لیکن خود پیش نہیں ہو رہا، جمعرات کو سیاسی کارکنوں کی تعداد وکلا سے زیادہ تھی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website