counter easy hit

چوہدری گلزار احمد لنگڑیال کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کے وفد کی سید نور الحسن شاہ کی اچانک وفات پر اظہار تعزیت

hussain-shah

hussain-shah

پیرس(نمائندہ خصوصی)چوہدری گلزار احمد لنگڑیال کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کے وفد کی سید ظریف شاہ کی رہائش گاہ پر آمد ، سادات خاندان کے سربراہ سید نور الحسن شاہ کی اچانک وفات پر اظہار تعزیت، اس موقع پر چوہدری گلزار احمد لنگڑیال، عاطف خان مجاہد، چوہدری سہیل بھدر،ابو بکر گوندل،منو ر جٹ و دیگر نے مشترکہ طور پر کہا کہ سید نور الحسن شاہ غریبوں کے مسیحا اور شفیق انسان تھے ،ان کے جانے دکھ ہمیشہ دلوں میں رہے گا ،ان کی وفات ہمارے لئے ایک عظیم صدمہ ہے ، انہوں نے سید ظریف شاہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مزید کہا کہ سید نورا لحسن شاہ جیسے زیرک سیاستدان صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں ، ہم سادات خاندان کے اس عظیم غم میں برابر کے شریک ہیں ،اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرو جمیل عطا کرے ، آمین