counter easy hit

کرپشن ملک کیلئے دہشت گردی سے زیادہ خطرناک ہے، حسین ظریف کاظمی

کرپشن ملک کیلئے دہشت گردی سے زیادہ خطرناک ہے، حسین ظریف کاظمی

پیرس (نمائندہ خصوصی، مانیٹرنگ رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ فرانس کے صدر حسین ظریف شاہ کاظمی نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو اپنے اعمال کی سزا ملی ہے، عمران خان نے قوم سے کرپٹ سیاستدانوں کوجیل میں ڈالنے کا وعدہ پورا کردیا ہے،کرپشن کرنے والوں کا ٹھکانہ جیل ہوگا۔کرپشن ملک کیلئے دہشت گردی سے زادہ خطرناک ہے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یس اردو نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان میں چوروں، لٹیروں اور کرپٹ لوگوں کیلئے کوئی جگہ نہیں کرپشن اور لوٹ مار نے پاکستان کی جڑوں کو کھوکھلا کردیا ہے جب تک سب کا بے رحمانہ احتساب نہیں ہوگا ملک کی حالات ٹھیک نہیں ہوں گے کیونکہ ماضی کے حکمرانوں نے قومی خزانے کو شیرمادر سمجھ کر لوٹا اب نیا پاکستان وجود میں آگیا ہے اور قوم کا لوٹا گیا پیسہ قومی خزانے میں واپس جمع کیا جائے گا انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کرپٹ سیاستدانوں کو کسی صورت سپورٹ نہ کریں تاکہپاکستان کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکے۔

Hussain Zareef Kazmi, PRESIDENT, LABOR, WING, PTI, FRANCE