counter easy hit

اپوزیشن بے بنیاد پروپیگنڈہ میں مصروف ہے، مودی کے یاروں کو عالمی تنہائی کا خاتمہ ہضم نہیں ہورا، حسین ظریف کاظمی

اپوزیشن بے بنیاد پروپیگنڈہ میں مصروف ہے، مودی کے یاروں کو عالمی تنہائی کا خاتمہ ہضم نہیں ہورا، حسین ظریف کاظمی

پیرس(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ فرانس کے صدر حسین ظریف شاہ کاظمی نے کہا ہے کہ  حکومت روزگار کی فراہمی اور غربت کے خاتمے کیلئے انقلابی اقدامات پر عمل پیرا ہے ،مودی کے یاروں کو ملک کا آگے بڑھنا ہضم نہیں ہو رہا اس لئے حکومت کیخلاف بے بنیاد پراپیگنڈے میں مصروف ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے انتخابی مہم کے دوران عوام سے جو بھی وعدے کئے ہیں ان کی تکمیل کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں۔

غربت کے خاتمے کیلئے کئی منصوبے شروع کئے گئے ہیں جن کے آنے والے دنوں میں ثمرات سامنے آنا شروع ہو جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ کرپشن ملک کی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان کا واضح موقف ہے کہ کرپشن کے ناسورکو جڑ سے اکھاڑا پھینکا جائے گا۔

حسین ظریف کاظمی  نے کہا کہ حکومت زراعت کی ترقی اورکسانوں کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہے اور اس کے لئے متعدد اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔حکومت کو جن حالات میں ملک کی ذمہ داری ملی ہے یہ ایک چیلنج ہے لیکن عمران خان کی قیادت میں ان کی ٹیم انشا اللہ نہ صرف اس سے نبرد آزما ہوگی بلکہ ملک کو ترقی کی راہ پرگامزن کیا جائے گا۔

HUSSAIN ZAREEF KAZMI, PRESIDENT, PTI, LABOR WING, FRANCE, SAYS, OPPOSITION, BUSY, IN, BASELESS, PROPAGANDA