پیرس (نمائندہ خصوصی، مانیٹرنگ رپورٹ) تحریک انصاف فرانس لیبرونگ کے صدر حسین ظریف شاہ کاظمی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کا حکومت کیخلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کامیاب نہیں ہوگا۔ مشکل حالات میں دوست ممالک کی جانب سے مالی معاونت حکومت کی کامیاب خارجہ پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یس اردو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اپنی کرپشن کو بچانے کیلئے مایوسی اور بے بنیاد پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہے جو قابل مذمت ہے۔ سابقہ حکمرانوں اور ان کے حواریوں کو ملک و قوم کے مفادات سے کوئی سروکار نہیں اور اس وقت مایوسی پھیلانے پر اوور وقت لگایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس نے بھی کرپشن کی ہے اسے اپنے معاملا ت کا جواب دینا ہوگا، اس کا تعلق چاہے کسی بھی سیاسی جماعت سے ہو۔
انکا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق حکومت کرپشن کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے اور اس پر گامزن رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کا خیال تھا کہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائیگا لیکن وزیر اعظم نے سیاسی بصیرت کامظاہرہ کیا اور کامیاب خارجہ پالیسی کی وجہ سے دوست ممالک نے مشکل وقت میں مالی معاونت کی اور آج ہم استحکام کی جانب بڑھ رہے ہیں۔23جنوری کو پیش کئے جانے والے بجٹ میں بہت سے شعبوں کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں گی اوراس سے کاروبار دوست ماحول کو فروغ ملے گا