بیلجئم (یس اردو نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز بیلجئم نے محرم الحرام کے حوالے سے ایک تقریب منعقد کی جس میں سینیئر راہنما پاکستان پیپلز پارٹی بیلجیم، چوہدری قمر زمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشہور حدیث نبوی ﷺ ہے عدل کی ضد ظلم ہے اور نسل نو کو حسینیت یعنی عدل اور یزیدیت یعنی ظلم دونوں متضاد نظریات سے شناسائی لازم ہے۔ اور حسینیت حق کی پہچان اور یزیدیت باطل کا دوسرانام ہے ۔