چیف سیکرٹری سندھ صدیق میمن نے کہا ہے کہ دل کی بڑھتی ہوئی بیماریوں کے باعث سول اسپتال حیدرآباد میں کارڈیک انسٹیٹیوٹ اف حیدراباد کی تعمیر کا منصوبہ جلد مکمل کرلیا جائے گا۔
سول اسپتال حیدرآباد کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سول اسپتال حیدرآباد کے مختلف شعبوں کے تعمیراتی کاموں اورمرمت پر 10کروڑ روپے خرچ کیے گئے ہیں اور مزید5 کروڑ روپے جاری کیے جایئں گے۔
حیدرآباد سمیت سندھ کے تمام شہر ہمارے ہیں اور شہروں میں موجود اداروں کی ترقی اور عوام کے فلاح وبہبود کے لیئے کام کرنا ہے ۔ان کا کہناتھا کہ سول اسپتال حیدرآبادمیں 21شعبے ہیں ،جو پورے سندھ سے آنے والے مریض سہولیات حاصل کررہے ہیں ۔ان شعبوں میں عملے کی کمی ہے اور750 اسامیاں ہیں جنہیں پر کیا جائے گا۔