حیدرآباد میں سحرش نگر ریلوے پھاٹک سے ٹائم بم برآمد ہوا جسے ناکارہ بنا دیا گیا، دیسی ساختہ ٹائم بم میں تین کلو سے زائد بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق سحرش نگر ریلوے پھاٹک کے قریب ایک کپڑے کا مشکوک تھیلا ملنےکی اطلاع پر کارروائی کی گئی تھی۔
دیسی بم پلاسٹک کی بالٹی کے اندر تھا اور اس میں تین کلو سے زائد بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا۔