حیدرآباد میں لطیف آباد کے علاقے کوہسار میں قائم سرکاری اسپتال تیرہ سال بعد اب مریضوں کو آپریشن کی سہولت فراہم کرے گا۔
سو بستروں پرسرکاری اسپتال کوہسارکو 2004 میں بنایا گیا تھا،اسپتال میں اب تک مریضوں کو آپریشن کی سہولت میسر نہیں تھی جس کی وجہ سے مریضوں کو سول اسپتال حیدر آباد، ایل ایم سی جامشورو یا دیگر پرائیوٹ اسپتالوں میں جانا پڑتا تھا ۔ تیرہ سال کے طویل عرصے کے بعد اب اسپتال میں مریضوں کے آپریشن کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، رکن سندھ اسمبلی صابر قائم خانی نے آپریشن تھیٹر کا افتتاح کیا ،اب اسپتال میں جنرل سرجری ،گائنالوجی کے علاوہ ہر قسم کے آپریشن کیے جائیں گے۔