حیدرآباد میں ایک بار پھر نامعلوم افراد وال چاکنگ کرنے والے سرگرم ہوگئے ہیں۔ چاکنگ کے ذریعے ارکان اسمبلی ایم کیو ایم پاکستان سے استعفیٰ کا ایک بار پھر مطالبہ کردیا گیا ہے۔
لطیف آباد نمبر گیارہ میں مختلف مقامات پر ایم کیو ایم کے حوالے سے وال چاکنگ کی گئی ہے۔ چاکنگ کے ذریعے ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار سمیت ارکان اسمبلی سے استعفے دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔