اداکارہ پلاسٹک سرجری کے بعد کچھ عرصہ تک امریکہ میں ہی قیام کریں گی اور اس کے بعد وطن واپس آجائیں گی
لاہور:فلمسٹار میرا نے ایک بار پھر چہرے کی پلاسٹک سرجری کرانے کا ارادہ کر لیا ۔ ذرائع کے مطابق میرا نے امریکہ سے چہرے کی پلاسٹک سرجری کرانے کا ارادہ کر لیا ہے ۔ میرا پلاسٹک سرجری کرانے کے بعد کچھ عرصہ امریکہ میں ہی قیام کریں گی اور بعد میں پاکستان واپس آکر دوبارہ شوبز سرگرمیوں کا سلسلہ شروع کر دیں گی ۔