گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ ایک وقت تھا جب کراچی میں کوئی بھی بھتے سےمحفوظ نہیں تھا،مجھے بھی2010ء میں بھتے کی پرچی ملی۔ ایک وزیر دوست کو مسئلہ حل کرانے کو کہا۔

محمد زبیر کا کہنا تھا کہ کراچی میں معاشی سرگرمیاں ابھر رہی ہیں ہیں، کراچی پیکیج کو آگے بڑھائیں گے ، کسی سیاسی جماعت کو پیکیج ایک پیسا نہیں دیا جائے گا،اس معاملے پر اسیٹرنگ کمیٹی بنا دی ہے۔ واضح رہےکہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اگست میں اپنے دورہ کراچی کے دوران شہر کے لیے 25 ارب کے پیکیج کا اعلان کیا تھا جس میں 5 ارب حیدرآباد کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔








