اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے ہنگامی دورے ،چک بیلی خان ،چکری اور سہال میں عوام کی جانب سے شاندار استقبال ،پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ، انکا کہنا تھا کہ میری عوامی خدمت کے نشان ہر جگہ موجود ہیں جن پر ہمیشہ فخر کرتا ہوں ۔ تفصیلات کے مطابق انتخابات کے بعد پہلی مرتبہ سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اپنے انتخابی حلقہ میں مختلف مقامات کے ہنگامی دورے کئے یوں تو یہ دورے اپنے قریبی ساتھیوں سے ملاقات اور مختلف مقامات پر فاتحہ خوانی کے حوالے سے تھے تاہم عوام کی جانب سے چوہدری نثار علی خانکے شاندار استقبال کے سبب سیاسی حیثیت اختیار کرگئے چوہدری نثار علی خان نے چک بیلی خان میں چیئرمین چوہدری اصغر کے گھر اپنے ساتھیوں سے ملاقات کی قبل ازیں جب وہ چوہدری اصغر کی رہائش گاہ پہنچے تو اہل علاقہ نے ان کا شاندار استقبال کیا کارکن چوہدری نثار علی خان کو اپنے درمیان پا کر جذباتی ہو گئے عوام کی جانب سے چوہدری نثار علی خان سے محبت دیدنی تھی ضعیف العمر افراد چوہدری نثار علی خان کے ہاتھ تک چومتے ہوئے دکھائی دئے چک بیلی خان میں شاندار استقبال پر چوہدری نثار علی خان نے اپنے ساتھیوں اور اہل علاقہ کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر ٹیکسلا سے تعلق رکھنے والے ان کے دیرینہ ساتھی اور معتمد خاص شہزادہ سید عمران حیدر نقوی بھی ان کے ہمراہ تھے چیئرمین چوہدری اصغر نے چوہد ری نثار علی خان کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے قائد کے شانہ بشانہ ہیں چوہدری نثار علی خان نے اس موقع پر اپنے ساتھیوں سے گفتگو میں کہا کہ میرے لئے سب سے بڑا اعزاز آپ لوگوں کی محبت ہے میرے انتخابی حلقے میں میری خدمت کے نشان ہر جگہ ہوں گے میں نے عوامی خدمت کی سیاست کی اور عملی کام کرکے یہ ثابت کیا کہ سیاست عوامی خدمت کا نام ہے ۔