ملتان(نمائندہ جنگ)پاکستان تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان نےکہاہےکہ نتائج پہلےدےرہاہوں،آئندہ الیکشن ہماراہوگا،شریف برادران کیساتھ انکابھائی زرداری بھی جائیگا۔ملتان میں رکنیت سازی کےافتتاح پرمختلف مقامات پرخطاب میں انہوں نےکہاکہ نواز شریف کوگھربھیج چکے،شہباز شریف اب تمہاری باری ہے،مجھےکیوں نکالا کی تحریک اب شہباز شریف سےشروع ہوگی،ملتان کواچھی تعلیم،صحت اورصاف پانی کی ضرورت ہے ،شہباز نے پیسے کیلئے میٹروبنائی،عوام کوبتاناہےکہ انکی تقدیرانکےہاتھ میں ہے،نوازشریف کوماڈل ٹاون کے15شہیدوں کا حسا ب دیناہوگا،چیئرمین پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا کہ 2018 کا الیکشن تحریک انصاف کا ہوگا اس کے نتائج پہلے سے دے رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ عوام کو ہسپتالوں، صاف پانی اور اچھی یونیورسٹی کی ضرورت ہے لیکن شہبازشریف نے پیسے بنانے کے لیے میٹروبس بنائی ہے،ملتا ن میٹرو بس کی مثال ایسے ہی جیسے کسی ہسپتال میں مریض دوائی کیلئے ترس رہا ہو اور اسکے سامنے موٹر سائیکل کھڑی کر دی جائے ، میٹروبس ملتان شہریوں کیلئے نہیں بلکہ پیسہ کمانے کیلئے بنائی گئی ہے،50 ارب روپے کی میٹرو بس بنائی گئی جبکہ ملتان کے شہریوں کی ضرورت پینے کا صاف پانی، ہسپتال، تعلیم ، یونیورسٹیز اور بہتر سیوریج سسٹم کی ضرورت ہے،حکمرانوں کی 30 سالہ مسلط زدہ لمبی اندھیری رات 2018کے الیکشن میں ختم ہو جائے گی ، ہماری توجہ صرف جنرل الیکشن2018ءپرہے۔عمران خان نے مزید کہا ہے کہ ہم اکیسویں صدر کی سیاست کرنے جارہی ہیںِ پی ٹی آئی کا ممبر شپ کارڈ قیادت اور کارکنان کے درمیان موثر رابطہ کا ذریعہ بنے گا۔