لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپنر عمران نذیر نے اپنے فینز کو خوشخبری سناتے ہوئے کرکٹ میں واپسی کا اعلان کردیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپنر عمران نذیر نے اپنے فینز کو خوشخبری سناتے ہوئے کرکٹ میں واپسی کا اعلان کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فٹنس کے معیار کو دیکھوں گا پھر فیصلہ کروں گا کہ پاکستان کے لئے کتنا کھیلنا ہے، ساڑھے چار سال کرکٹ سے دور رہا اب بہت جلد کمی پوری کروں گا، اچھی کرکٹ کھیل کر ٹیم میں جگہ بنانا چیلنج ہے،پہلا ہدف کھیل اور فٹنس ہے ،کئی لیگز کی آفر ہوئی ہیں جن میں شرکت کے حوالے سے غور کررہا ہوں۔ واضح رہے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عمران نذیر نے انجری کے باعث کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔